اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ عوام کو رعایتی نرخوں پر اشیائے خوردونوش کی فراہمی موجودہ حکومت کی ترجیح ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے مینیجنگ ڈائریکٹر یوٹیلیٹی اسٹورز پشاور ریجنل کی ملاقات ہوئی جس میں رمضان المبارک کے دوران یوٹیلیٹی اسٹورز پر اشیاء خوردونوش کی طلب، رسد اور فراہمی کو یقینی بنانے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں اسپیکر اسد قیصر نے یوٹیلیٹی اسٹور انتظامیہ کو ضرورت کے مطابق اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کو یقینی بنانے کی ہدایت دی۔
اسد قیصر نے کہا کہ منافع خوری اور اشیائے خوردونوش کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے، اشیاء خوردونوش کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے مناسب طریقے کار پر عملدرآمد کرنے کی ضرورت ہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے یہ بھی کہا کہ منافع خوروں اور ذخیرہ اندوز مافیا کی وجہ سے رعایتی نرخوں پر ملنے والی اشیاء کی قلت کا سامنا رہتا ہے۔
اسد قیصر کا کہنا تھا کہ انتظامیہ کو ضلعی سطح پر رمضان المبارک کے دوران نرخون میں ناجائز اضافے کی روک تھام کو یقینی بنانے کے لیے ترجیحی بنیادوں اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا مزید کہنا تھا کہ مختلف مقامات پر عوام کو ریلیف دینے کے سلسلے میں قائم کیے جانے والے موبائل بازار کا اقدام خوش آئند ہے، موبائل بازار کی وجہ سے عوام کو رعایتی نرخوں پر باآسانی اشیاء کی فراہمی ممکن ہو رہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
