پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما جہانگیر ترین نے پیپلزپارٹی کی قیادت سے ملاقات کی خبر پرردعمل کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کی قیادت سے ملاقات کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، میرے خلاف مسلسل پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میرے خلاف خبریں چلوانے والوں کو مایوسی ہوگی۔
خیال رہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما اور صوبائی وزیر برائے وومن ڈویلپمنٹ شہلا رضا نے دعویٰ کیا ہے کہ جہانگیر ترین پی ٹی آئی چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں شامل ہوسکتے ہیں۔
شہلا رضا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ جہانگیر ترین نے مخدوم احمد محمود سے ملاقات کی ہے اور اگلے ہفتے کراچی میں سابق صدر آصف زرداری سے ملاقات کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جہانگیر ترین اس ملاقات میں پی ٹی آئی چھوڑنے اور ساتھیوں سمیت پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ‘اگر واقعی ایسا ہوگیا تو نہ بزدار رہے گا نہ نیازی ہوگا‘۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News