
وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکی کا برادرانہ اور دوستانہ تعلق ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مراد سعید سے ترک سفیر کی ملاقات ہوئی جس میں پاکستان اور ترکی کے مابین ریلوے سروس کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔
ملاقات میں پاکستان ترکی ہائی لیول اسٹریٹجک کونسل کے کمیونیکشن ٹرانسپورٹ اور آئی ٹی جوائنٹ ورکنگ گروپ کے حوالے سے بات چیت کی گئی جبکہ پاکستان پوسٹ اور ترک پوسٹ کا ای کامرس میں اشتراک آگے بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر وفاقی وزیر مراد سعید نے کشمیر کے لئے آواز اٹھانے پر ترک صدر اور ترک قوم کا شکریہ ادا کیا۔
مراد سعید نے کہا کہ دونوں ممالک کا برادرانہ اور دوستانہ تعلق ہے، ریلوے سے ٹریڈ سستا پڑے گا اور بڑھے گا۔
وفاقی وزیر مراد سعید نے مزید کہا کہ پاکستان اور ترک کے مابین ہائی وے انجینرنگ کی مفاہمتی یاداشت پر جلد دستخط ہونگے۔
ملاقات میں ترک سفیر نے عالمی وبا میں پاکستانی حکومت کی حکمت عملی کی تعریف کی۔
ترک صدر نے کہا کہ پچھلے سال صدر اردوان پاکستان آئے تھے اور اس دفعہ ایچ ایس ایل سی سی کی میٹنگ کے لئے ترکی عمران خان کا انتظار کر رہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News