اداکارہ عفت عمر، خلیل الرحمان پر برس پڑی
پاکستان کی نامور اداکارہ و میزبان عفت عمر بھی ریپ جیسے حساس...
پاکستان کی معروف سینئر اداکارہ و میزبان عفت عمر اپنی غلطی کی معافی مانگ لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق عفت عمر نے گزشتہ ماہ کے آخر میں کورونا ویکسین لگوائی تھی جس سے متعلق اُن کی متعدد تصویریں اور ویڈیوز سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر خوب وائرل ہوئی تھیں۔
I am sorry.I am ashamed.I apologise from the bottom of my heart.I will repent.
Advertisement— Iffat Omar Official (@OmarIffat) April 6, 2021
ان ویڈیوز اور تصویروں کا سامنے آنا تھا کہ انٹر نیٹ صارفین کی جانب سے عفت عمر کو خوب آڑے ہاتھوں لیا گیا۔
عفت عمر پر تنقید کرتے ہوئے مداحوں، فالوورز کا کہنا تھا کہ وہ یوں تو حکومت پر بہت تنقید کرتی ہیں مگر خود انہوں نے مفت کی ویکسین لگوا کر بزرگوں اور غریب عوام کا حق مارا ہے۔
انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے تنقید میں کہنا تھا کہ ’عفت عمر نا تو 60 سالہ بزرگ ہیں اور نا ہی پیرا میڈیکل اسٹا ف، انہوں نے مفت ویکسین کیسے لگوالی۔‘
AdvertisementThis lady is neither a front line health worker nor above 60 years of age. She is a leading actress @OmarIffat who criticises the govt which is fine but talks about ethics too. In this pic she is being vaccinated for covid how thats a?..Where are her ethics and principles now? pic.twitter.com/036NYI4VcB
— Ammad Yousaf (@AmmadYousaf) March 29, 2021
واضح رہے عفت عمر کی جانب سے معافی مانگتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا گیا تھا کہ ’وہ اپنے اس عمل پر شرمندہ ہیں۔‘
عفت عمر نے اپنی ٹوئٹ میں اس غلطی کی تلافی بھی کرنے کا کہا تھا۔
AdvertisementFederal Minister for Housing and Works Tariq Bashir Cheema supervises the Covid-19 vaccination of his entire family – at his home pic.twitter.com/hpZ681frMF
— omar r quraishi (@omar_quraishi) March 29, 2021
اب ایک ٹوئٹر صارف کا ٹوئٹ کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ’اُنہیں اچھا لگا کہ عفت عمر نے معافی مانگی ہے، اور وہ اپنی اس غلطی پر شرمندہ ہیں، کیا ہی اچھا ہو اگر عفت عمر اپنے خرچے سے پرائیویٹ ویکسین خرید کر مستحق افراد کو لگوا دیں۔‘
اس ٹوئٹ پر عفت عمر کی جانب سے جواب دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ’وہ 10 افراد کو اپنے خرچے پر ویکسین لگوائیں گی۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News