
مسیحی ملازمین کو 20 دسمبر تک تنخواہ، پینشن دینے کا حکم
پنجاب میں ملازمین کی تنخواہوں میں پچیس فیصد اضافے کی سمری وزارتی کمیٹی کو ارسال کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب ارم بخاری کی زیرصدارت سب کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وفاق کی طرز پر پنجاب میں ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافے پر غور کیا گیا۔
سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں توقع سے زائد اور زبردست اضافے کی سمری تیار کر لی گئی ہے، سمری میں تجویز دی گئی ہے کہ سرکاری ملازمین کو تین ماہ کی تنخواہ دس فیصد اضافے سے دی جائے۔
سمری میں دوسری تجویز کے مطابق دو ماہ کی تنخواہ پندرہ فیصد اضافے کے ساتھ دی جائے جبکہ اجلاس میں تیسری تجویز یہ دی گئی کہ رمضان پیکج کے تحت ایک ماہ میں 25 فیصد اضافی تنخواہ دی جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News