وزیراعظم عمران خان نے سوات کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج آفتاب آفریدی کے قتل کی مذمت کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے صوابی میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے اہل خانہ سمیت شہید ہونے والے جج کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کردی۔
اپنے پیغام میں عمران خان نے کہا کہ صوابی میں انسداد دہشت گردی کے جج کا خاندان سمیت قتل قابل مذمت ہے۔
Strongly condemn the murder of ATC judge Aftab Afridi, his wife & 2 children at Anbar Interchange, Swabi. The perpetrators of this gruesome act will be apprehended & dealt with full severity of the law.
Advertisement— Imran Khan (@ImranKhanPTI) April 4, 2021
وزیراعظم عمران خان نے یقین دہانی کرائی کہ اس بھیانک اقدام کے ذمہ دار گرفتار کئے جائیں گے اور ان سے پوری سختی سے نمٹا جائے گا۔
اس سے قبل خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی میں گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں سوات کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج آفتاب آفریدی اپنے اہل خانہ سمیت شہید ہوگئے۔
واضح رہے کہ آفتاب آفریدی کو دو ماہ قبل سوات کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں جج تعینات کیا گیا تھا۔ آفتاب آفریدی کی شہادت پر سوات بار کونسل نے کل احتجاج کرنے کا اعلان کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
