پاکستان پیپلزپارٹی نے کہا ہے کہ وقت آنے پر شو کاز نوٹس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت اجلاس ہوا ہے۔
زرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی نے پی ڈی ایم کے شوکاز نوٹس پر اظہار افسوس کیا ہے۔
زرائع کے مطابق پیپلزپارٹی نے شو کا شوکاز نوٹس کے طریقہ کار پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
زرائع نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے مئوقف اختیار کر لیا ہے کہ پیپلزپارٹی کسی کو جوابدہ نہیں ہے۔
زرائع نے یہ بھی کہا کہ پیپلزپارٹی کسی سیاسی جماعت کی ذیلی شاخ نہیں ہے کہ اس طرح کے نوٹس کا جواب دے۔
زرائع کا مزید کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کے شوکاز نوٹس کا جواب دینے یا نہ دینے کا حتمی فیصلہ تاحال نہ ہو سکا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News