اداکار سلمان خان کی ایکشن سے بھرپور فلم ’’رادھے‘‘ کا ٹریلر ریلیز

Now Reading:

اداکار سلمان خان کی ایکشن سے بھرپور فلم ’’رادھے‘‘ کا ٹریلر ریلیز

بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان کی فلم ’’رادھے‘‘ کاٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق اداکار سلمان خان نے آج صبح ہی فلم ’’رادھے‘‘ کا پوسٹر اپنےمداحوں کے ساتھ  شیئر کیا تھا۔

فلم ’’رادھے‘‘ کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے اداکار نے بتایا تھا کہ وہ آج 11 بجے’’رادھے‘‘کا ٹریلر ریلیز کریں گے۔

 سلمان خان نے لکھا تھا ’’آرہاہوں آپ کا موسٹ وانٹیڈ بھائی‘‘ اور بلآخر اپنے وعدے کے مطابق سلمان خان نے 11 بجے فلم’’رادھے‘‘ کا ٹریلر سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔

Advertisement

فلم کے ٹریلر کو محض ایک گھنٹے میں ہی یوٹیوب پر  4 لاکھ 75 ہزار  سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے۔

 فلم ’’رادھے‘‘ میں سلمان خان ملک کے کونے کونے میں پھیلے ڈرگ مافیا کو ختم کرتے نظر آئیں گے۔

اس بار اداکارہ دیشا پٹانی سلو میاں کے ساتھ رومینس کرتی نظر آئیں گی اور رندیپ ہوڈا فلم میں ولن کا کردار نبھارہے ہیں۔

دوسری جانب اداکارہ جیکولین فرنینڈس بھی فلم کے ایک گانے میں شامل ہیں جبکہ اداکار جیکی شروف بھی فلم میں اہم کردار نبھارہے ہیں۔

دلچسپ یہ کہ ہر فلم کی طرح اس فلم کے ڈائیلاگز بھی کافی جاندار ہیں۔

فلم کو پربھودیوا نے ڈائریکٹ کیا ہے جبکہ سلمان خان کی پروڈکشن کمپنی ریئل لائف پرائیویٹ لمیٹڈ نے فلم کو پروڈیوس کیا ہے۔

Advertisement

فلم ’’رادھے‘‘عیدالفطر کے موقع پر 13 مئی کو ریلیز کی جائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر