معاون خصوصی اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ تحریک انصاف ن لیگ کی طرح اداروں پر چڑھائی نہیں کرتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سایٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ ڈسکہ الیکشن کا میدان پھر سے سجنے کو تیار ہے۔
ڈسکہ کے غیور اور محب وطن عوام کا مقابلہ ن لیگ کے شرپسندوں کے ساتھ ہے۔ کنیزیں زیادہ مت اچھلیں اس بار جرائم پیشہ لیگ کو دگنی لیڈ سے ہرائیں گے۔ انشاء اللہ کامیابی ایک بار پھر عمران خان کے قدم چومے گی۔ کنیزیں اور چیلے رسوا ہو کر پھر سے در بدر بھٹکتے رہیں گے۔
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) April 2, 2021
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ جعلی راجکماری سرجری کے بہانے میدان چھوڑ کر بھاگنے کے لئے پر تول رہی ہے جبکہ ڈسکہ کے دم توڑتے قبضہ گروپ ، منشیات فروش جھوٹی راجکماری کی مدد کے منتظر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف ن لیگ کی طرح اداروں پر چڑھائی نہیں کرتی بلکہ تحریک انصاف عدالتی فیصلوں کا احترام کرتی ہے۔
فردوس عاشق اعوان نے یہ بھی کہا کہ ڈسکہ کے غیور، محب وطن عوام کا مقابلہ ن لیگ کے شرپسندوں کے ساتھ ہے، کنیزیں زیادہ مت اچھلیں اس بار جرائم پیشہ لیگ کو دگنی لیڈ سے ہرائیں گے۔
معاون خصوصی اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ انشاء اللہ کامیابی ایک بار پھر عمران خان کے قدم چومے گی ، کنیزیں اور چیلے رسوا ہو کر پھر سے در بدر بھٹکتے رہیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News