وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری سے مصری سفیر طارق محمد دحروج کی ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
ملاقات میں وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہا کہ شیخ الازہر کے ذریعے چارلی ہیبڈو کے گستاخانہ خاکوں کو عالمی عدالت انصاف میں چیلنج کیا جائے گا۔
وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے مزید کہا کہ جامعہ الازہر کی رہنمائی میں پاکستانی وکلاء موثر کردار ادا کرینگے۔
اس موقع پر مصری سفیر طارق محمد دحروج نے کہا کہ اسلام آباد میں جامعہ الازہر سے منسلک کالج کی سطح کا ادارہ قائم کیا جائے گا جبکہ خطباء اور مفتیان کیلئے جدید تربیتی کورسز بھی کروائے جائیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
