
پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ سائرہ یوسف نے اپنی سالگرہ پر خود کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کر دی ہے۔
اداکارہ سائرہ یوسف نے انسٹاگرام اسٹوریز میں اپنی 33 ویں سالگرہ کے دن غبارے، کیک اور پھولوں کی مختصر ویڈیو شیئر کی ہے۔
اداکارہ نے سالگرہ کی تمام تصویریں اپنی مینجر علیزے، بہن پلوشہ یوسف و دیگر کو ٹیگ کی ہیں۔
سائرہ یوسف نے مختصر برتھ ڈے پارٹی کا اہتمام کیا اور کہا کہ ’مجھے میری سالگرہ بہت مبارک ہو۔‘
اداکارہ نے لکھا کہ ’میں اس دن کیلئے بہت زیادہ پرجوش تھی۔‘
اداکارہ اور سابقہ وی جے سائرہ یوسف 20 اپریل 1988 کو کراچی میں پیدا ہوئیں۔
واضح رہے اداکارہ نے شہروز سبزواری سے 2012 میں شادی کی تھی۔
تاہم شہروز سبزواری اور سائرہ یوسف نے شادی کے 8 برس بعد نامعلوم وجوہات پر ایک دوسرے سے راہیں جدا کرلی تھیں۔
سائرہ یوسف کی شہروز سبزواری سے بیٹی ’نورے‘ بھی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News