پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار عدنان صدیقی نے عوام سے ایس او پیز پر عمل کرنے کی اپیل کردی ہے۔
عدنان صدیقی نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ ہماری قوم نے کورونا وائرس کی وجہ سے گزشتہ ایک روز میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی ہیں۔

واضح رہے کہ سماجی فاصلے، ماسک کو نظر انداز کرنے اور ایس او پیز کی خلاف ورزیوں سے ملک میں کورونا وائرس کی ہلاکت خیزیوں میں تیزی آنے لگی۔
ملک میں کورونا وائرس سے مزید 201 افراد انتقال کر گئے، یہ ملک میں کورونا وائرس سے یومیہ اموات کی سب سے بڑی تعداد ہے۔
پاکستان بھر میں مریضوں اور اموات میں تیزی سے اضافہ جاری ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں ملک 31 ویں نمبر پر ہے۔
ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 17 ہزار 530 ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 8 لاکھ 10 ہزار 231 ہو چکی ہے۔
عدنان صدیقی نے کہا کہ میں اس خطرناک صورتحال کو دیکھتے ہوئے عوام سے درخواست کروں گا کہ برائے مہربانی اس مہلک وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے ایس او پیز پر عمل کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
