
پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ و ماڈل ماہرہ خان نے مداحوں کے سوالات کے جوابات دے دیے ہیں۔
اداکارہ ماہرہ خان نے فوٹوز اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کا سہارا لیتے ہوئے اس مرتبہ اپنے اسسٹنٹ میک اپ آرٹسٹ کے لیے پوسٹ کی ہے۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
ماہرہ نے لکھا کہ مجھ سے لوگ اکثر سوال کرتے ہیں کہ میں کیوں اپنی ٹیم بالخصوص میک اپ آرٹسٹس کی تصاویر شیئر کرتی ہوں۔
اس حوالے سے اداکارہ نے کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آتی کہ ان کا جواب کیسے دیا جائے۔
تاہم ماہرہ خان نے اپنی ٹیم کے ممبران کی تصاویر شیئر کرنے کی وجہ بتا دی ہے۔
اداکارہ نے بتایا کہ ان کا ان کے میک اپ آرٹسٹ عدنان سے کام سے متعلق 2006 ساتھ ہے۔
ماہرہ کا کہنا تھا یہ میرے دوست، میرے بھائی اور میرے راز دار ہیں، یہ جانتے ہیں کہ میں کب اپ سیٹ ہوتی ہوں، اور یہ بھی جانتے ہیں کہ مجھے کیسے ہنسانا ہے۔
ماہرہ خان نے اختام میں لوگوں کے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس کا جواب بہت ہی آسان ہے کہ ’میں ان کی وجہ سے ہوں۔
واضح رہے ماہرہ خان نے اپنے اس میک آپ آرٹسٹ کے ساتھ کافی وقت گزاراہے اور وہ اداکارہ کے لیے ان کے گھر کا حصہ ہیں۔
دوسری جانب اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے مداحوں کو رمضان المبارک کی مبارکباد بھی دی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News