Advertisement
Advertisement
Advertisement

سی پیک پاک چین دوستی کی گواہی ہے، وزیراعظم

Now Reading:

سی پیک پاک چین دوستی کی گواہی ہے، وزیراعظم
وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سی پیک پاک چین دوستی کی گواہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی سربراہی میں سی پیک منصوبوں کے جائزہ پر اعلی سطح اجلاس ہوا جس میں سی پیک منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں وزیر اعظم کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ موجودہ حکومت نے ڈھائی سال میں اہم منصوبے مکمل کئے جبکہ انفراسٹرکچر سے متعلق بھی بہت سے منصوبے مکمل کئے۔

بریفنگ دیتے ہوئے مزید کہا گیا کہ رشکئی، علامہ اقبال انڈسٹریل زون سمیت اسپیشل اکنامک زونز میں مقامی اور عالمی سرمایہ کار دلچسپی دکھا رہے ہیں جبکہ چین زراعت اور لائیو اسٹاک کے شعبے میں بھی تعاون بڑھا رہے ہے۔

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے سی پیک کے جاری منصوبوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

Advertisement

وزیراعظم نے کہا کہ سی پیک کو ہر قیمت پر مکمل کیا جائے گا، پاکستان اور چین کے تعلقات گہرے ہے اور یہ منصوبہ اہمیت کا حامل ہے۔

عمران خان نے یہ بھی کہا کہ صنعتوں کا فوکس برآمدات پر مبنی ہونا چاہیے، ہمارا فوکس درآمدات کا متبادل اور پالسیاں اسی کے مطابق ہوں۔

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ نوجوان نسل کو ملازمتوں کے لئے تیار کیا جائے، آنے والی صنعتوں اور ہائی کوالٹی زرعی فارمز سے ملازمتیں پیدا ہوں گی۔

 وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ، وزیرخارجہ ، وزیرخزانہ، وزیر صنعت ، وزیر منصوبہ بندی اور چیئرمین سی پیک اتھارٹی جنرل ر عاصم باجوہ نے شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر