وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کوشش کریں گے آئندہ سوشل میڈیا بند ہونے کی تکلیف عوام کو نا اٹھانی پڑے۔
تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے سوشل میڈیا کی بندش کے حوالے سے وضاحتی بیان دیتے ہوئے کہا کہ بطوروزیرداخلہ معذرت خواہ ہوں کہ ہم نے 3 گھنٹے تک سوشل میڈیا کو بند رکھا ہے۔
شیخ رشید احمد نے کہا کہ کالعدم تحریک لبیک نے جمعے کے بعد نکلنے کی کال دی ہوئی تھی لیکن جمعے کا دن پرسکون گزرا ہے، پورے پاکستان میں ان کے کارکنان باہر نہیں نکلے۔
وزیرداخلہ نے یہ بھی کہا کہ آج ملک میں سوشل میڈیا کے ذریعے دہشتگردی اور انتشار پھیلانے والوں کو شکست ہوئی ہے۔
وزیرداخلہ شیخ رشیداحمد نے مزید کہا کہ ان کے بینک اکاؤنٹ، پاسپورٹ بند کریں گے، پاکستان کو نقصان پہنچانے والوں کو نہیں چھوڑیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News