Advertisement
Advertisement
Advertisement

اینڈرائیڈ فون کو مزید اسمارٹ کیسے بنایا جائے؟

Now Reading:

اینڈرائیڈ فون کو مزید اسمارٹ کیسے بنایا جائے؟

اینڈرائیڈ فون نے جہاں ایک طرف آسانیاں پیدا کردی ہیں تو دوسری جانب فیچر فون سے اینڈرائڈ پر منتقل ہونے والے صارفین کے لیے یہ کبھی کبھی درد سر بن جاتا ہے۔

آٹو برائٹنیس بند کردیں

کبھی آپ نے محسوس کیا ہے کہ آپ کے اسمارٹ فون کی اسکرین کبھی ہلکی اور کبھی بہت زیادہ روشن ہوجاتی ہے یہ فون میں موجود ایک فیچر آٹو برائٹنیس کی بدولت ہے۔

نئے ماڈلز میں اسے adaptive  برائٹنیس کا نام دیا گیا ہے۔

یہ فیچر بہت مفید ہے، لیکن اسکرین کی بدلتی ہوئی روشنی صارف کو الجھن میں مبتلا کردیتی ہے۔

Advertisement

 آٹو برائٹنیس بند کرنے کے لیےتصویر میں دی گئی ہدایات پرعمل کریں۔

بلاٹ ویئر ایپس

تقریبا ہراسمارٹ میں تیار کنندہ کی جانب سے کچھ ایپلی کیشن پہلے سے ہی انسٹال ہوتی ہیں اور آپ انہیں ان انسٹال بھی نہیں کر سکتے ان ایپس کو ’بلاٹ ویئرایپس‘ کہا جاتا ہے۔

آپ کا فون چاہے کسی ان برانڈڈ کمپنی کا ہو یا سام سنگ، گوگل یا ون پلس کا، یہ بلاٹ ویئر ایپس تقریبا ہر برانڈ کے اسمارٹ فون میں پائی جاتی ہیں۔

اگر آپ کے موبائل میں بھی ایسی ایپس موجود ہیں تو یا تو آپ انہیں ان انسٹال کردیں یا پھرآپ سیٹنگ میں جا کر ’فورس اسٹاپ ‘ کردیں۔

Advertisement

 فورس اسٹاپ کی وجہ سے یہ ایپلی کیشن نہ ہی آپ کی بیٹری خرچ کرے گی اور نہ ہی آپ کا ڈیٹا۔

ڈارک موڈ آن کریں

آپ میں سے کتنے ایسے لوگ ہے جو صبح اٹھتے ہی ایک آنکھ میچ کر اپنے موبائل پر موجود نوٹیفیکیشن دیکھتے ہیں؟

لیکن اینڈرائیڈ نے اپنے نئے ورژن میں صارفین کے اس مسلے کا حل ’ ڈارک موڈ‘ کی شکل میں پیش کردیا ہے۔ آپ سیٹنگ مینیو میں جاکر’ ڈارک موڈ‘ فیچر کو مستقل آن بھی کرسکتے ہیں اور مخصوص وقت کے لیے بھی۔

اگر آپ کے فون میں اینڈرائیڈ کا پرانا ورژن ہے تب بھی اینڈرائیڈ میسجز، جی میل، واٹس ایپ، گوگل ڈرائیو، فیس بک، ٹوئٹر، انسٹاگرام، آؤٹ لک پر آپ ڈارک موڈ آن کر سکتے ہیں۔

Advertisement

بیٹری کا وقت بڑھائیں

بیٹری اسمارٹ فون کی شہہ رگ ہے، بیٹری ختم سمجھیں آپ کا دنیا سے مواصلاتی رابطہ ختم ہو گیا۔

موبائل کی اسکرین سب سے زیادہ بیٹری خرچ کرتی ہے۔

اگر آپ اسمارٹ طریقے سے اپنی ڈسپلے سیٹنگ کریں تو پھر آپ اپنے فون کو زیادہ دیر تک استعمال کر سکتے ہیں۔

Advertisement

ڈو نوٹ ڈسٹرب

اسمارٹ فونز کا ایک اہم فیچر نوٹیفیکشن کا بھی ہے، لیکن اگر رات کے 3 بجے کوئی آپ کو ای میل کرتا ہے، یا سوشل میڈیا پر آپ کی کسی پوسٹ یا تصویر پر تبصرہ کرتا ہے تو اس نوٹی فیکیشن کی آواز سے آپ کی نیند میں خلل پڑتا ہے۔

اگر آپ اسمارٹ فون کی دخل اندازی کے بنا نیند پوری کرنا چاہتے ہیں، تو پھر یہ فیچر یقینا آپ کے لیے ہی دیا گیا ہے۔

اسے آپ اپنی ترجیحات کے مطابق بھی ترتیب دے سکتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر