Advertisement
Advertisement
Advertisement

ڈاکٹر سید جعفر حسین کی پاکستان ایمبیسی تہران میں شاہ محمود قریشی سے ملاقات

Now Reading:

ڈاکٹر سید جعفر حسین کی پاکستان ایمبیسی تہران میں شاہ محمود قریشی سے ملاقات

تہران میں عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ڈاکٹر سید جعفر حسین نے پاکستان ایمبیسی تہران میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی ہے۔

دوران ملاقات کورونا عالمی وبائی چیلنج سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کورونا عالمی وبائی چیلنج سے نبرد آزما ہونے کے لئے عالمی سطح پر مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وباء کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے عالمی ادارہ صحت کی خدمات قابل تحسین ہیں۔

وزیر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ محدود وسائل کے باوجود کورونا وباء کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے اسمارٹ لاک ڈاؤن  سمیت مؤثر حکمت عملی اپنا رہے ہیں۔

Advertisement

 شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کورونا وباء کے دوران عالمی ادارہ صحت کی طرف سے پاکستان کی معاونت کو سراہتے ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ایرانی قیادت کے ساتھ ملاقاتوں میں دیگر امور کے ساتھ ساتھ کورونا وباء سے بچاؤ کے لئے مشترکہ کاوشوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کورونا سے بچاؤ کے لئے ویکسینیشن کا عمل بتدریج جاری ہے ، پہلے مرحلے میں شعبہ طب سے وابستہ ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو ویکسین کے ذریعے محفوظ بنا رہے ہیں ۔

تہران میں عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ڈاکٹر سید جعفر حسین نے وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا ہے اور ایران میں کورونا وباء سے نمٹنے کے لئے عالمی ادارہ صحت کی کاوشوں سے آگاہ کیا ہے۔

ملاقات میں ایران میں تعینات پاکستانی سفیر رحیم حیات قریشی بھی موجود تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر