
مرکزی سیکریٹری اطلاعات پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری نے کہا ہے کہ ہم اپوزیشن سے اپوزیشن کے حق میں نہیں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مرکزی سیکریٹری اطلاعات پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری نے مریم نواز کے ٹوئٹ پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی شکست پر مسلم لیگ ن کی بوکھلاہٹ سوالیہ نشان ہے۔
شازیہ مری نے کہا ہے کہ قادر مندو خیل نے فیصل واوڈا کو قومی اسمبلی کی نشست چھوڑ کر بھاگنے پر مجبور کیا ہے۔
شازیہ مری نے یہ بھی کہا کہ وہ وقت گزر چکا جب ووٹروں سے کہا جاتا تھا کہ آپ کا ووٹ ہو چکا ہے۔
شازیہ مری کا کہنا تھا کہ کراچی کے نتائج نے پیپلزپارٹی کے مخالفین کو بے چین کردیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حیرت کی بات ہے میڈیا کو دھاندلی نظر نہ آئی صرف مریم نواز کو نظر آئی ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمارا ہدف عمران نیازی کی نااہل حکومت ہے نہ کہ کوئی اپوزیشن جماعت ہے۔
شازیہ مری کا مزید کہنا تھا کہ کراچی کے عوام نے بلاول بھٹو زرداری پر اعتماد کا اظہار کیا ہے جبکہ صدرآصف زرداری کی رہنمائی اور بلاول بھٹو کی قیادت میں فتح عوام کی ہوگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News