
کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے سندھ حکومت نے بین الصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ پر ہفتے میں دو روز کے لیے پابندی عائد کردی۔
تفصیلات کے مطابق بین الصوبائی ٹرانسپورٹ کو ہفتہ اور اتوار بند رکھنے کے فیصلے سے متعلق محکمہ ٹرانسپورٹ نے آئی جی سندھ ، صوبے کے کمشنرز کو مراسلہ لکھ دیا ہے۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ہفتے میں دو دن ہفتہ اتوار بین الصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ بند رہے گی۔
محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے لکھے گئے مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ آج رات درمیانی شب سے ٹرانسپورٹ بند ہوگی جبکہ انٹر سٹی پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی 9 اور 10 اپریل سے شروع ہو کر 25 اور 26 اپریل کی شب تک عائد ہوگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News