اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا اسفندر یار ولی کے صاحبزادے ایمل ولی خان سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔
اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی نے ایمل ولی خان سے اسفند یار ولی کی صحت کے بارے میں دریافت کیا۔
ٹیلیفونک رابطے میں اسد قیصر نے اسفند یار ولی کی صحت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ اسفند یار ولی کی مکمل صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں۔
یاد رہے اس سے قبل پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزردار کا بھی عوامی نیشنل پارٹی خیبرپختونخواہ کے صدر ایمل ولی خان سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا تھا۔
ٹیلیفونک رابطے میں ایمل ولی خان نے سینیٹ میں پیپلز پارٹی کا اپوزیشن لیڈر منتخب ہونے پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو مبارک باد بھی دی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
