مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی طبعیت میں بہتری آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سیاسی مصروفیات کا آغاز کر دیا ہے، وہ تین روزہ دورے پر کراچی جائیں گی۔
مریم نواز نے مفتاح اسماعیل کے ضمنی الیکشن پر کراچی میں جلسہ کرنے کا فیصلہ کر دیا ہے، جلسے اور دورے کی تاریخ کا آئندہ ہفتے اعلان کیا جائے گا۔
مریم نواز کراچی میں جلسہ اور صنعت کاروں، تاجروں کے کنونشنز سے خطاب کریں گی۔
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز ڈسکہ کے الیکشن پر تمام رہنماؤں سے مسلسل رابطے میں ہیں ،وہ کراچی میں ایڈیٹرز سے بھی ملاقات کریں گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News