
سعودی عرب کے ایک شہری نے پاکستانی ڈرائیور کے کردار سے متاثر ہوکر اس کی شادی ایک نومسلم فلپائنی خادمہ سے کروادی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مذکورہ سعودی شہری سے اس کے پاکستانی ڈرائیور نے خواہش ظاہر کی تھی کہ وہ نومسلم فلپائنی لڑکی سے شادی کرنا چاہتا ہے۔
فلپائنی خادمہ ایک سعودی خاندان کے حسنِ سلوک سے متاثر ہوکر مسلمان ہوگئی تھی۔
پاکستانی ڈرائیور کی اس خواہش پر سعودی شہری نے فلپائنی ملازمہ کے آجر سے رابطہ کیا اور پاکستانی ڈرائیور کا رشتہ فلپائنی ملازمہ کے سامنے رکھا جس کی اس نے منظوری دی۔
واضح رہے کہ نکاح کی تقریب میں پاکستانی ڈرائیور کے عزیز و اقارب اور فلپائنی خادمہ کے قریبی لوگوں نے شرکت کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News