
معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے ساری زندگی کرپشن اور لوٹ مار کے ٹیکے لگائے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سندھ حکومت ایک بار پھر کورونا پر سیاست کر رہی ہے۔
شہباز گل نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی سندھ میں ویکسین کے نام پر صوبائیت پھیلانے کی کوشش کر رہی ہے اور اندرون سندھ کی جماعت بن کر رہ گئی ہے۔
شہباز گل نے یہ بھی کہا کہ چند ماہ پہلے سندھ خصوصاً کراچی میں کورونا کا پازیٹیو ریٹ 40 فیصد تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ کراچی پاکستان کا دل ہے جس میں پنجاب ، کے پی کے، بلوچستان مہاجر اور ہر طبقے کے لوگ کام کر رہے ہیں۔
شہباز گل نے حکومت سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ سندھ گورنمنٹ نے ابھی تک کتنے بندوں کو ویکسین لگائی ہے؟
معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نےمزید کہا کہ ویکسینیشن کے لیے سندھ حکومت کو این آر او لینے کی ضرورت نہیں ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News