Advertisement
Advertisement
Advertisement

تحریک انصاف کو سیاسی شہید نہیں بننے دیں گے، مریم نواز

Now Reading:

تحریک انصاف کو سیاسی شہید نہیں بننے دیں گے، مریم نواز
مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کو سیاسی شہید نہیں بننے دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ان کی تین سالہ کارکردگی کا بوجھ نہیں اٹھانا ، چاہتے ہیں کہ تحریک انصاف حکومت پانچ سال پورے کرے اور یہ سیاسی شہید نہ بنیں۔

مریم نواز نے کہا کہ تحریک انصاف ٹوٹ نہیں رہی ہے بلکہ ٹوٹ چکی ہے، حکومت سے تین سال میں کچھ نہیں ہوا تو آئندہ دو سال میں بھی کچھ نہیں ہوگا۔

ن لیگ کی مرکزی نائب صدر کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) تو نہیں ٹوٹی لیکن پنجاب میں حکومت گرانا دو منٹ کا کام ہے مگر ہم ہارس ٹریڈنگ نہیں چاہتے۔

 مریم نواز نے دعویٰ کیا کہ جہانگیر ترین کا گروپ جتنا نظر آرہا ہے اس سے کہیں زیادہ بڑا ہے، جہانگیر ترین کے ساتھ موجود بہت سے لوگ ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں۔

Advertisement

ن لیگ کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے مزید کہا کہ حکومتی کارکردگی کے باعث اراکین اسمبلی کی بڑی تعداد کو عام انتخابات میں تحریک انصاف سے دوری اختیار کرنا پڑے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکومت کے معاشی استحکام کے واضح ثبوت سامنے آگئے، وزیر خزانہ کی معاشی ٹیم کے ہمراہ اہم پریس کانفرنس
’ن لیگ نے 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کیلئے پیپلزپارٹی سے حمایت مانگ لی‘
رواں مالی سال کے ترقیاتی فنڈز میں 300 ارب روپے کی کٹوتی کی تجویز
’’کراچی میں روڈ نہیں، صرف چالان ہیں، فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو احتجاج ہوگا‘‘
پاکستان غزہ جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کیلئے واضح موقف پیش کرے گا، دفترخارجہ
مشرف علی زیدی عالمی میڈیا کےلئے ترجمان وزیراعظم مقرر، عطا اللہ تارڑ کی تصدیق ، نو ٹیفکیشن جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر