Advertisement
Advertisement
Advertisement

لوک گلوکار شوکت علی کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

Now Reading:

لوک گلوکار شوکت علی کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

پاکستان کے معروف  لوک گلوکار شوکت علی کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کےمعروف  لوک گلوکار شوکت علی کی نماز جنازہ علامہ ساجد حسین نے پڑھائی اور ان کی تدفین سمسانی قبرستان میں کی گئی۔

شوکت علی کی رسم قل اتوار کو ان کی رہائش گاہ پر ادا کی جائے گی۔

معروف  لوک گلوکار شوکت علی کی نماز جنازہ میں مرحوم کے اہل خانہ اور فنکاروں نے شرکت کی۔

یاد رہے پاکستان کےمعروف  لوک گلوکار شوکت علی طویل علالت کے بعد آج انتقال کرگئے۔

Advertisement

شوکت علی پنجاب کے ضلع گجرات کے فنکار گھرانے میں پیدا ہوئے اور انہوں نے اپنے فنی سفر کا  آغاز فلمی گانوں سے کیا شوکت علی کو حکومت کی جانب سے پرائڈ آف پر فارمنس سے بھی نوازا جاچکا ہے۔

انہوں نے صوفیانہ کلام اور پنجابی گانوں میں بھی خوب نام کمایا، 1965 کی جنگ میں ان کا گایا ہوا ملی نغمہ، جاگ اٹھا ہے، سارا وطن اب بھی جوانوں کو جوش دلاتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر