
وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ انشاء اللہ پاکستانی قوم جلد اس وباء سے جان چھڑوالے گی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے اسلام آباد میں کورونا ویکسینیشن کیمپ کا دورہ کیا ہے۔
اس موقع پر وفاقی وزیر اسد عمر نے ویکسینیشن کیمپ پر بہترین انتظامات کرنے پر اسلام آباد انتظامیہ اور قومی ادارہ برائے صحت کی ٹیم کی خدمات کو سراہا۔
اسد عمر نے کہا کہ تمام شہریوں کو بہترین معیار کی کورونا ویکسین لگائی جا رہی ہے، عوام حکومت کی جانب سے دی گئی اس سہولت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی باری پر ویکسین لگائیں۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے مزید کہا کہ عوام کورونا سے متعلق ایس او پیز پر عمل کریں اور خاص طور پر ماسک کا استعمال یقینی بنائیں۔
شہریوں نے وفاقی وزیر اسد عمر کو بہترین انتظامات کرنے پر دعائیں دیں اور اطمینان کا اظہار کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News