
سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور اسپیکر اسد قیصر میں تلخ کلامی ، شاہد خاقان نے جوتا مارنے کی دھمکی دے دی۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اسپیکر ڈائس پر پہنچ گئے جس کے بعد ان کے اور اسپیکر اسد قیصر کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا ۔
شاہد خاقان عباسی نے تلخ جملوں کے تبادلے کے دوران کہا کہ ’ میں آپ کو جوتا اتار کے ماروں گا‘۔ انہوں نے مزید بھی کہا کہ آپ کو شرم نہیں آتی ہے۔
اسپیکر نے شاہد خاقان کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ ہمیشہ ایسا ہی کرتے ہیں اپنی زبان درست استعمال کریں اور اپنی حد میں رہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News