
وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین اس وقت پاکستان کی تاریخ کے بدترین کرپشن اسکینڈل میں کیسز بھگت رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سایٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ اگر وزیر اعظم عمران خان جہانگیر ترین سے ملاقات کرتے ہیں تو یہ این آر او ہو گا۔
اگر عمران خان جہانگیر ترین سے ملاقات کرتے ہیں تو یہ NRO ہوگا کیونکہ جہانگیر ترین اس وقت پاکستان کی تاریخ کے بدترین کرپشن اسکینڈل میں کیسز بھگت رہے ہیں ۔ خبریں یہ ہی ہیں کہ صادق و امین کاروپ دھارکر کرپشن کو فروغ دینے والا بادشاہ کرپشن کے ایک اور کھلاڑی کو گلے لگانے کو بے چین ہے
— Syed Nasir Hussain Shah (@SyedNasirHShah) April 22, 2021
وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے مزید کہا کہ خبریں یہ ہی ہیں کہ صادق و امین کا روپ دھار کر کرپشن کو فروغ دینے والا بادشاہ کرپشن کے ایک اور کھلاڑی کو گلے لگانے کو بے چین ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News