شادی ہالز مالکان نے 15 رمضان سے شہر بھر میں شادی ہالز کھولنے کا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کیٹرز ڈیکوریٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین قیص منصور شیخ نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں کورونا کیسز انتہائی کم ہیں، ہم شادی ہالز 15 رمضان سے کھول دیں گے۔
قیص منصور شیخ نے مزید کہا کہ جب ہوٹلوں کو آؤٹ ڈور سروس کی اجازت ہے تو شادی ہالز کو کھلی فضا میں کام کرنے کی اجازت دی جائے۔
اس موقع پر شادی ہالز ایسوسی ایشن کے صدر رانا رئیس نے کہا کہ شادی ہال میں ایس او پیز کی مکمل پابندی کے باوجود پابندی قابل مذمت ہے، پابندی کی وجہ سے جن لوگوں کی تقریبات ہیں وہ بھی پریشانی کا شکار ہیں، اگر شادی ہالز پر عائد پابندی نہ ہٹائی گئی تو بھرپور احتجاج کریں گے۔
علاوہ ازیں ایسوسی ایشن کے چیئرمین شارق میمن نے کہا کہ شادی ہالز کی بندش سے بے روزگاری میں اضافہ ہوگیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
