چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ عیسائی برادری ملک کی تعمیر و ترقی میں بھر پور کردار ادا کر رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے عیسائی برادری کو ایسٹر تہوار پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ میں پاکستان کے ایوان بالا کی جانب سے عیسائی برادری کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
صادق سنجرانی نے کہا کہ ایسٹر تہوار کی بدولت خوشیاں بانٹنے کا موقع ملتا ہے، عیسائی برادری ملک کی تعمیر و ترقی میں بھر پور کردار ادا کر رہی ہے۔
چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے مزید کہا کہ ہمیں محبت ، بھائی چارے اور امن کو مزید فروغ دینا ہے جبکہ ہمیں پاکستان کی ترقی کے لئے مل کر کام کرنا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
