Advertisement
Advertisement
Advertisement

ماہی گیری کے شعبہ کی ترقی کیلئے فشنگ پالیسی مرتب کی جائے،وزیراعلیٰ بلوچستان

Now Reading:

ماہی گیری کے شعبہ کی ترقی کیلئے فشنگ پالیسی مرتب کی جائے،وزیراعلیٰ بلوچستان
وزیراعلیٰ بلوچستان

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ ماہی گیری کے شعبہ کی ترقی کیلئے فشنگ پالیسی مرتب کی جائے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی زیر صدارت آئندہ مالی سال 22-2021 کے لیے محکمہ ماحولیات، فشریز اور جنگلات کی مجوزہ ترقیاتی اسکیمات اور انکے کانسیپٹ پیپرز کی تیاری سے متعلق اجلاس ہوا جس میں محکمہ ماحولیات، فشریز اور جنگلات کی نئے مالی سال 22-2021 کےلئے مجوزہ ترقیاتی اسکیمات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں سیکرٹری ماحولیات نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ نئے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں حب میں انوئرنمٹل لیب کے قیام کے لئے مجوزہ منصوبے کے کانسپٹ پیپر کی منظوری دی گئی ہے۔

 محکمہ فشریز کے حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ مالی سال کےلئے کانسپٹ کلیئرنس کمیٹی نے محکمہ فشریز کے سات کانسپٹ پیپرز کلیئر کیے گئے ہیں۔

سیکرٹری جنگلات نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ نئے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے لیے محکمہ جنگلات کی 4 مجوزہ اسکیمیں کے کانسیپٹ پیپرز کلیئر کیے گئے ہیں۔

Advertisement

ڈی جی بی سی ڈی اے نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کوسٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے تین اسکیمیں تجویز کی گئی ہیں۔ گڈانی میں سلپ وے کی تعمیر کا منصوبہ تجویز کیا گیا ہے جبکہ ٹواریسٹ سائٹس کی ڈیویلپمنٹ کا منصوبہ بھی تجویز کیا ہے۔

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان نے ہدایت دی کہ موسمیاتی تبدیلیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ماحولیات سے متعلق منصوبے تیار کئے جائیں اور ڈیمز کی بجائے کینالز پر کیج فارمنگ کے منصوبے تجویز کئے جائیں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے محکمہ فشریز کو ہدایت دی کہ موجودہ فش فیڈ ملز کی فوری طور پر رجسٹریشن کا آغاز کیا جائے اور مچھلی کی پروسیسنگ کے لیے جدید مشینری کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

اجلاس میں صوبائی وزیر لائیو اسٹاک و ماحولیات مٹھا خان کاکڑ، چیف سیکرٹری بلوچستان، ایڈیشنل چیف سیکریٹری منصوبہ بندی و ترقیات، وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری، سیکرٹری فنانس، سیکرٹری ماحولیات، سیکرٹری جنگلات و جنگلی حیات، سیکرٹری اطلاعات، ڈی جی بی سی ڈی اے اور دیگر متعلقہ حکام شریک ہوئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکومت کے معاشی استحکام کے واضح ثبوت سامنے آگئے، وزیر خزانہ کی معاشی ٹیم کے ہمراہ اہم پریس کانفرنس
’ن لیگ نے 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کیلئے پیپلزپارٹی سے حمایت مانگ لی‘
رواں مالی سال کے ترقیاتی فنڈز میں 300 ارب روپے کی کٹوتی کی تجویز
’’کراچی میں روڈ نہیں، صرف چالان ہیں، فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو احتجاج ہوگا‘‘
پاکستان غزہ جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کیلئے واضح موقف پیش کرے گا، دفترخارجہ
مشرف علی زیدی عالمی میڈیا کےلئے ترجمان وزیراعظم مقرر، عطا اللہ تارڑ کی تصدیق ، نو ٹیفکیشن جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر