
پاکستانی ٹک ٹاکر جوڑی کنول آفتاب اور ذوالقرنین نے نکاح جلدی کرنے کی وجہ بتا دی ہے۔
حال ہی میں کنول آفتاب اور ذوالقرنین نے ایک نجی چینل کی رمضان ٹرانسمیشن میں بطور مہمان شرکت کی تھی جس میں دونوں نے اپنے نکاح سے متعلق بات کی۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
کنول آفتاب اور ذوالقرنین کا رخصتی سے مہینوں قبل نکاح کرنے کی وجہ بتاتے ہوئےکہنا تھا کہ ’سب کا یہ ماننا تھا کہ جیسے دوسرے جوڑے ایک ساتھ ایک رشتے میں رہتے ہیں اور پھر ایک دوسرے کا ساتھ چھوڑ دیتے ہیں ایسے ہی سب ہم سے متعلق بھی بات کیا کرتے تھے کہ ہم بھی ایک دن ایک دوسرے کو چھوڑ دیں گے اور شادی نہیں کریں گے۔‘
اس دوران ذوالقرنین کا کہنا تھا کہ ’ہر کوئی ایک جیسا نہیں ہوتا، جب لوگوں کی وہ ایسی باتیں سنتے تھے تو اُنہیں اچھا نہیں لگتا تھا، کچھ لوگ ہمارے جیسے بھی ہوتے ہیں جو ایک رشتے کو باقاعدہ نام دیتے ہیں اور شادی کرتے ہیں۔‘
اس حوالے سے ذوالقرنین کا کہنا تھا کہ ’ہم نے نکاح کر کے اس بات کا ثبوت دیا ہے کہ زندگی میں ہم ایک دوسرے کے ساتھ چلنا چاہتے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان ٹِک ٹاک دنیا کے معروف ستارے کنول آفتاب اور ذوالقرنین گزشتہ دنوں نکاح کے مبارک بندھن میں بندھ گئے تھے۔
کنول آفتاب اور ذوالقرنین کے نکاح کی رسومات کی تصویریں اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی تھیں جنہیں دونوں کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News