
ایس ای سی پی نے کمپنیوں کی حقیقی ملکیت کا ڈیکلریشن فارم آن لائن جمع کروانے کی سہولت متعارف کروا دی ہے۔
ترجمان کے مطابق کمپنیوں کے حقیقی مالکان کی معلومات کے حلف نامے کا فارم 45 جمع کروانے کے لئے آن لائن سہولت متعارف کروا دی گئی ہے ۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ کمپنیوں اور کارپوریٹ اداروں کی ملکیت کی معلومات میں شفافیت کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے متعلقہ قوانین اور کمپنیز ریگولیشنز میں ترامیم متعارف کروا دی گئی۔
ایس ای سی پی کے ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ ان کا مقصد کمپنیوں کے ذریعے منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کی روک تھام کرنا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News