Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان کی تقدیر صرف وزارت سائنس و ٹیکنالوجی بدل سکتی ہے، چوہدری فواد حسین

Now Reading:

پاکستان کی تقدیر صرف وزارت سائنس و ٹیکنالوجی بدل سکتی ہے، چوہدری فواد حسین

وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ مجھے اس بات کا ادراک ہے اگر کوئی وزارت پاکستان کی تقدیر بدل سکتی ہے تو وہ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے سماجی رابطے کی ویب سایٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ میں وزیراعظم عمران کا شکر گذار ہوں کہ انہوں نے مجھے وزارت سائنس و ٹیکنالوجی میں کام کرنے کا موقع فراہم کیا۔

Advertisement

چوہدری فواد کا کہنا تھا کہ مجھے امید ہے مستقبل میں ہم وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کو وزارت سائنس و ٹیکنالوجی میں ضم کر دیں گے اور پاکستان کو علم کی معیشت کے ایک مرکز میں تبدیل کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ میں اپنی ٹیم کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جس نے بہترین طریقے سے کام کیا ہے۔

چوہدری فواد نے یہ بھی کہا کہ شبلی فراز کے ساتھ بطور وزیر شروع کئے گئے ٹاسک سے بھی وابستہ رہوں گا۔

وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے  مزید کہا کہ بطور وزیر اطلاعات میرا کام پاکستان کے بارے میں غلط فہمیوں کو دور کرنا ہے اور نیا پاکستان بنانے کے لئے حکومت کی متحرک کوششوں کو اجاگر کرنا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بیرون ممالک سکھوں کو نشانہ بنانے کیلئے "را" کے مجرمانہ نیٹ ورکس کا ایک اور وار
خیبرپختونخوا کی 13 رکنی صوبائی کابینہ تشکیل، حلف برداری آج ہوگی
استنبول مذاکرات؛ پاکستان اور افغان طالبان جنگ بندی کے تسلسل پر متفق
وزیر اعظم اور صدر مملکت کی بڑی بیٹھک؛ آزاد کشمیر میں ممکنہ سیاسی تبدیلیوں پر اہم گفتگو
اپنی قوت پر اعتماد کریں کوئی تمہارا بال بیکا نہیں کر سکتا، مولانا فضل الرحمن
کراچی، ٹائروں کے گودام میں خوفناک آتشزدگی، 19 گھنٹوں سے ریسکیو آپریشن جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر