
بالی ووڈ کی اداکارہ عالیہ بھٹ بھی پاکستانی ریپ گلوکار محمد شاہ کی مداح بن گئیں ہیں۔
حال ہی میں پاکستان کے ایک نوجوان گلوکار محمد شاہ نے بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کے لیے خصوصی ریپ سانگ تیار کیا ہے۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
اداکارہ عالیہ بھٹ بھی ریپ سانگ کی تعریف کرنے پر مجبور ہوگئیں ہیں۔
گلوکار محمد شاہ کے اس ریپ سانگ کا نام ’عالیہ‘ ہے جس میں اُنہوں نے گائیکی کے اپنے منفرد انداز میں عالیہ بھٹ کی اب تک کی تمام فلموں کا ذکر کیا ہے۔
یہاں قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ عالیہ بھٹ کو خود اُن پر بنایا گیا یہ ریپ سانگ بہت پسند آیا ہے۔
عالیہ بھٹ نے محمد شاہ کے ریپ سانگ پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا ’بہت ہارڈ۔‘
محمد شاہ کے اس ریپ سانگ کو اب تک 98 ہزار سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔
محمد شاہ کا یہ ریپ سانگ جہاں پاکستان میں مقبول ہورہا ہے تو وہیں بھارت میں بھی اس کے خوب چرچے ہورہے ہیں۔
دوسری جانب بھارتیوں کی جانب سے بنائے گئے عالیہ بھٹ کے فین پیچز پر بھی محمد شاہ کے اس ریپ سانگ کی خوب تعریف کی جارہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News