
وفاقی حکومت نے عاصم احمد کو فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کا نیا چیئرمین تعینات کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے ایف بی آر میں بڑی تبدیلی کردی گئی، حکومت نے نئے چیئرمین ایف بی آر کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق نئے چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد کو تین ماہ یا اس سے زائد کام کرنے کی اجازت ہوگی۔
حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ عاصم احمد کو سیکرٹری ریونیو ڈویژن کے طور پر بھی اضافی ذمہ داری تفویض کی گئی ہیں اور جب تک نئے چیئرمین کی تعیناتی عمل میں نہیں لائی جاتی عاصم احمد چیئرمین ایف بی آر ہونگے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News