Advertisement
Advertisement
Advertisement

کورونا وائرس میں اضافے کے باعث  قومی اسمبلی کی تمام تر سرگرمیاں معطل

Now Reading:

کورونا وائرس میں اضافے کے باعث  قومی اسمبلی کی تمام تر سرگرمیاں معطل

کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسسز کے باعث قومی اسمبلی کی تمام تر سرگرمیاں جزوی طور پر معطل کر دی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ کو روکنے کے لئے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے دفاتر کو 26 اپریل سے 30 اپریل تک 5 دنوں کے لئے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے شعبہ انتظامیہ کی جانب سے جاری  کردہ نوٹیفیکیشن میں یہ ہدایت کی گئی ہے کہ ملازمین کو 26 اپریل سے 30 اپریل تک کام کو گھر سے  ہی  الیکٹرانک ذرائع سے جاری رکھنا ہے۔

جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ضرورت پڑنے پر کسی بھی ملازم کو ایک گھنٹے کے نوٹس پر آفس بلایا جا سکتا ہے۔

تین مئی سے مختلف شعبہ جات کے انچارج محدود  ضرورت پڑنے پر اسٹاف کو آفس بلائیں گے تاہم ملازمین کو اسٹیشن چھوڑنے کی اجازت نہیں ہو گی۔

Advertisement

ان شعبہ جات میں شعبہ انتظامیہ، کمیٹی ونگ ،قانون سازی اور خصوصی اقدامات بھی شامل ہیں۔

قومی اسمبلی کی قائمہ ،پبلک اکاؤنٹس اور خصوصی کمیٹیوں کا  30 اپریل تک ہونے والا اجلاس بھی ری شیڈول کر دیا گیا ہے۔

سی ڈی اے کو یہ ہدایت کی گئی ہے کہ جراثیم کش ادویات سے تمام دفاتر کو ڈس انفیکٹ کریں۔ دوسری جانب عملے کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ کورونا وائرس کی علامات کی صورت میں فوری ٹیسٹ کروائیں۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں داخل ہونے کے لئے ماسک کو لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر