Advertisement
Advertisement
Advertisement

اپنی ذاتی زندگی کو پرائیوٹ رکھنا چاہتی ہوں، حنا الطاف

Now Reading:

اپنی ذاتی زندگی کو پرائیوٹ رکھنا چاہتی ہوں، حنا الطاف

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و میزبان حنا الطاف نے کہا ہے کہ وہ اپنی اور آغا علی کی ذاتی زندگی کو پرائیوٹ رکھنا چاہتی ہیں۔

حال ہی میں حنا الطاف نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی ایک مداح کی گفتگو کا اسکرین شاٹ شیئر کیا جس میں مداح نے اداکارہ سے سوال کیا کہ آپ آغا علی کے ساتھ اپنی تصویریں سوشل میڈیا پر شیئر کیوں نہیں کرتیں؟

میں اپنی ذاتی زندگی کو پرائیوٹ رکھنا چاہتی ہوں:

مداح کے سوال کا جواب دیتے ہوئے حنا الطاف نے کہا کہ ’بہت سے لوگ مجھ سے یہی سوال کرتے ہیں لیکن مجھے ذاتی طور پر نہیں پسند کہ اپنی نجی زندگی کو سوشل میڈیا پر شیئر کروں۔

اداکارہ نے کہا کہ اسی وجہ سے وہ اپنے شوہر کے ساتھ اپنی تصویریں سوشل میڈیا پر شیئر نہیں کرتی۔

Advertisement

حنا الطاف نے کہا کہ ’جب آپ اپنی نجی زندگی کو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہو تو جہاں تعریف ہوتی ہے تو وہیں اُس سے کہیں زیادہ افراد تنقید بھی کرتے ہیں۔

دوسری جانب اداکارہ نے کہا کہ میں یہاں کسی کو کوئی مشورہ یا تجویز نہیں دے رہی ہوں، سب اپنی زندگی کے خود ہی باس ہیں تو آپ لوگ وہی کریں جس سے آپ کو خوشی ملتی ہے۔

اس حوالے سے اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ ذاتی زندگی کو سوشل میڈیا پر شیئر نہ کرکے مجھے خوشی اور راحت ملتی ہے۔

 واضح رہے کہ گزشتہ سال جمعتہ الوداع یعنی 22 مئی 2020 کو چند عزیزوں کی موجودگی میں حنا الطاف نے معروف اداکار آغا علی سے نکاح کیا تھا۔

اداکار و گلوکار آغا علی کی جانب سے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو نکاح کی خوشخبری سنائی گئی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر