پاکستانی نژاد جاپانی عقیل بخاری جاپان میں کک باکسنگ میں مقبول
اٹھائیس سالہ عقیل بخاری جاپان میں مقیم پاکستانی نژاد جاپانی عقیل بخاری...
                                                                              پاکستانی نژاد برطانوی فنکارہ سونیا چوہان نے اپنی زندگی کے بارے میں کچھ اہم باتیں مداحوں کو بتائیں۔
لندن میں جنم لینے والی اداکارہ سونیا چوہان نے بتایا کہ وہ 13 برس کی عمر میں فلم اسٹار بن گئی تھیں۔

واضح رہے پاکستانی نژاد فنکار سونیا چوہان حال ہی میں پاکستان آئی تھیں اور مختلف برانڈز کے لیے ماڈلنگ بھی کی تھی۔
اسی دوران انٹرویو دیتے ہوئے سونیا چوہان نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ میں نے لندن میں آنکھ کھولی۔
سونیا چوہان نے کہا کہ 13 برس کی عمر میں بالی ووڈ فلم میں پہلی بار کام کیا جس کا نام ’رفتہ رفتہ‘ تھا، فلم کا ہیرو راہول رائے تھا۔
بعد ازاں ماڈلنگ اور گلوکاری کی جانب آگئی اور لندن فیشن ویک میں بھی کیٹ واک کی۔

اس حوالے سے فنکارہ سونیا چوہان نے کہا کہ مجھے اردو بولنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
اسی وجہ سے پاکستانی ڈراموں اور فلموں میں مہمان فنکارہ کے طور پر کام کیا۔
نامور ہدایتکار جاوید شیخ کی فلم میں بھی کام کیا تھا اور اس فلم کا نام ’وجود‘ تھا۔
اُنہوں نے بتایا کہ اس فلم میں دانش تیمور، ندیم، شاہد اور بھارتی اداکارہ ادیتی سنگھ نے بھی کام کیا تھا۔
سونیا چوہان نے مزید کہا کہ مجھے ماڈلنگ میں بہت زیادہ مزا آتا ہے، ابھی ثنا سفیناز کے لیے ماڈلنگ کی۔
اداکارہ نے انٹرویو کے اختتام میں بتایا کہ میں لندن میں رہتی ہوں لیکن مجھے پاکستانی ملبوسات بے حد پسند ہیں۔
فنکارہ سونیا چوہان نے ایک اور سوال کے جواب میں بتایا کہ مجھے گلوکاری کا جنون کی حد تک شوق ہے، پہلی بار نازیہ حسن کے گانے کا ری میک کیا، اس کے بعد اپنا نیا گیت ’رنگ‘ ریلیز کیا جسے سوشل میڈیا پر غیر معمولی پذیرائی ملی۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ ایک ہفتے بعد لندن چلی جاؤں گی، پاکستان میں مہمان نوازی پر میڈیا کے تمام دوستوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News