
پاکستان شوبز انڈسٹری کی نئی اُبھرتی ہوئی اداکارہ علیزے شاہ نے اُن کے نام سے منسوب ٹوئٹر اکاؤنٹ کو جعلی قرار دے دیا ہے۔
اداکارہ علیزے شاہ نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک اسٹوری شیئر کی جس میں اُنہوں نے ایک ٹوئٹ شیئر کیا ہے۔
علیزے شاہ کی جانب سے شیئر کیے گئے اسکرین شاٹ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ ٹوئٹ اداکارہ کے نام سے منسوب ایک ٹوئٹر اکاؤنٹ سے کیا گیا ہے۔
ٹوئٹ میں وزیراعظم عمران خان سے مخاطب ہوکر لکھا گیا کہ براہِ کرم! امتحانات کو منسوخ کرتے ہوئے طلبہ کو انصاف فراہم کیا جائے۔
علیزے شاہ نے اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ٹوئٹر پر میرا کوئی اکاؤنٹ نہیں ہے۔‘
اداکارہ نے شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’میں ایک بار پھر سے دہرا رہی ہوں، میرا کوئی ٹوئٹر اکاؤنٹ نہیں ہے۔‘
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News