Advertisement

رمضان المبارک کیلئے خصوصی ایس او پیز جاری

کورونا

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے رمضان المبارک کیلئے خصوصی ایس او پیز جاری کی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیراور سربراہ  این سی او سی اسد عمر کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ میڈیا کے ذریعے ماسک پہننے کی مہم چلائی جائے گی، تقریبات پر ان ڈور اور آؤٹ ڈور ہر طرح کی پابندی ہوگی۔

جاری کی گئی رمضان ایس او پیز کے مطابق بازار سحری سے شام 6 بجے تک کھلے رہیں گے۔ افطاری سے رات بارہ بجے تک باہر کھانے کی اجازت ہوگی۔ سماجی، سیاسی، کھیلوں سمیت ہر قسم کی تقریبات پر پابندی ہوگی۔

 لاک ڈاؤن کے دوران ایمرجنسی کے علاوہ غیر ضروری نقل و حرکت پر پابندی ہوگی۔

رمضان میں رش سے بچنے کے لئے اضافی ٹرینیں چلائی جائیں گی، بین الصوبائی ٹرانسپورٹ کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس 20 اپریل کو ہوگا۔

Advertisement

 سخت ایس او پیز کے ساتھ وسیع لاک ڈاؤن لگایا جائے، لاک ڈاؤن کےدوران ایمرجنسی کےعلاوہ غیر ضروری نقل وحرکت پر پابندی ہوگی۔ وفاق کی اکائیاں اضلاع اورشہروں میں بیماری کا پھیلاؤ دیکھ کر اقدامات لے سکتی ہیں، وفاق کی اکائیاں چاہیں تو ایس او پیز کے حوالے سے مزید سخت اقدامات بھی کرسکتی ہیں۔ رمضان المبارک کے دوران کورونا کے تدارک کے لیے ایس او پیز پر سختی سے عمل کیا جائے گا، کمیونٹی اور میڈیا کے ذریعے ماسک پہننے کی مہم چلائی جائے گی۔

 اندرون شہر ٹرانسپورٹ 50 فیصد مسافروں کے ساتھ چلے گی۔

نجی اور سرکاری دفاتر میں 50 فیصد ورک فرام ہوم پالیسی ہوگی۔

گلگت بلتستان، کے پی، آزاد کشمیر میں سیاحت کے لیے سخت ایس او پیز ہوں گے، مختلف جگہوں پر ٹیسٹنگ پوائنٹ بنائے جائیں گے۔

ریلوے کو 70 فیصد مسافروں کے ساتھ چلایا جائے گا۔

کھیلوں اور ثقافتی میلوں سمیت دیگر تقریبات پر مکمل پابندی ہوگی۔

Advertisement

بین الصوبائی ٹرانسپورٹ ہفتے میں 2 دن بند رہے گی۔

ٹیک اوے کی اجازت ہوگی۔

سینما گھر اور مزارات مکمل طور پر بند رہیں گے۔

واضح رہےکہ ایس او پیز پر نظرثانی کرنے کیلئے آئندہ اجلاس10 رمضان المبارک کو ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی میں دہشتگردی کابڑامنصوبہ ناکام، را کے 2 انتہائی خطرناک ملزمان گرفتار
سعودی عرب سرمایہ کاری کی صورت میں پاکستان کے ساتھ ہم قدم ہے، وزیراعظم
کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کا ایجنڈا جاری
وزیراعظم سے اٹلی کی سفیر میریلینا ارملین کی ملاقات
بانی پی ٹی آئی کااحتساب عدالت کےفیصلےکیخلاف اسلام آبادہائیکورٹ سےرجوع
مخصوص نشستیں نہ ملنے کے کیس میں پشاور ہائیکورٹ اور الیکشن کمیشن کافیصلہ معطل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version