Advertisement
Advertisement
Advertisement

مارک زکربرگ کی تنخواہ ایک ڈالراورخرچہ 23 ملین ڈالر

Now Reading:

مارک زکربرگ کی تنخواہ ایک ڈالراورخرچہ 23 ملین ڈالر
مارک زکربرگ

فیس بک کے بانی مارک زکربرگ فیس بک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کی حیثیت سے سالانہ 1 ڈالر تنخواہ وصول کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مارک زکر برگ کا شمار دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں پانچواں ہے، لیکن ان کی ماہانہ تنخواہ ایک ڈالر سے بھی کم ہے۔

جبکہ انہیں کوئی بونس، ایوارڈ، انسینٹو یا زر تلافی بھی ادا نہیں کیا جاتا۔

 فیس بک کے سب سے اہم اثاثے’ مارک زکر برگ‘ اور ان کے خاندان کی حفاظت پر سالانہ کروڑوں ڈالرخرچ کیے جاتے ہیں۔

ان کی حفاظت پر خرچ کی جانے والی رقم پاکستانی کرنسی میں اربوں روپے ہے۔

Advertisement

امرکا کے سیکیوریٹز اینڈ ایکسچینج کمیشن میں فیس بک کی جانب سے جمع کرائے گئے بیان کے مطابق گزشتہ سال (2020) فیس بک بانی کی حفاظت پر23 ملین ڈالر( پاکستانی ساڑھے تین ارب روپے سے زائد) خرچ کیے گئے۔

 مارک زکر برگ اور ان کے اہل خانہ کو فراہم کی جانے والی سیکیورٹی، رہائش اور سفری اخراجات کی مد میں بہت زیادہ رقم خرچ کی گئی۔

گزشتہ سال صرف بانی فیس بک کی حفاظت کے لیے 10 ملین ڈالر اضافی خرچ کیے گئے، جس میں ان کے محافظوں اور سیکورٹی سے متعلق اخراجات شامل ہیں۔

2020 میں مارک زکر برگ کی بنیادی سیکورٹی کے اخراجات 13 اعشاریہ4 ملین ڈالر تک پہنچ گئے تھے، جب کہ 2019 میں یہ رقم 10اعشاریہ40 ملین ڈالر تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کرنے کا فیصلہ
اسرائیلی فضائیہ کا یمن کی الحدیدہ بندر گاہ پر وحشیانہ فضائی حملہ
فلسطین میں نسل کشی سے متعلق سوال پر ٹرمپ پھر اسرائیل کے ساتھ کھڑے ہوگئے
ایک اور یورپی ملک نے فلسطین کو بطور آزاد ریاست تسلیم کرنے کا عندیہ دیدیا
کھیل ہو یا ثقافت، مودی حکومت کا اصل چہرہ بے نقاب، ویڈیو دیکھیں
ہر موبائل فون میں اسرائیل کا حصہ ہے، نیتن یاہو کا دعویٰ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر