
انڈونیشیا میں سیلفی کے شوقین 5 افراد جھیل میں ڈوب کر جان گنوا بیٹھے۔
غیر ملکی میڈٰیا کے مطابق انڈونیشیا میں سیلفی کے شوقین 5 افراد جھیل میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئے، ڈوبنے والوں میں 17 سالہ نوجوان بھی شامل تھا۔
واقعہ انڈونیشیا کے مشہور جزیرے سماٹرا میں پیش آیا ہے، جہاں ایک درجن سے زائد افراد جھیل کے کنارے ایک تختے پر کھڑے ہو کر سیلفی لے رہے تھے کہ وزن زیادہ ہونے کی وجہ سے تختہ سرک گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 14 افراد جھیل میں جا گرے، جھیل میں گرنے والوں میں پانچ افراد ڈوب کر جاں بحق ہو گئے جن کی لاشیں ریسکیو اہلکاروں نے نکال لی ہیں۔
حادثہ اس وقت آیا جب پکنک پوائنٹ بند ہوچکا تھا اور متاثرہ افراد وقت ختم ہونے کے بعد پہنچے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News