Advertisement

اپنی والدہ کے بغیر کچھ نہیں ہوں، عمران عباس

پاکستان شوبز انڈسٹری کے مقبول اداکار اور ماڈل عمران عباس نے ماں کے عالمی دن کے موقع پر بتایا کہ وہ اپنی والدہ کے بغیر کچھ نہیں ہیں۔

عمران عباس نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک خوبصورت تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ جُھک کر اپنی والدہ کے قدموں کو چُوم رہے ہیں۔

عمران عباس نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ بےشک! ماں کے قدموں تلے جنت ہے۔

اداکار نے کہا کہ میں اپنی ماں جی کے بغیر کچھ نہیں ہوں اور میں جب تک زندہ ہوں اسی طرح اپنی والدہ کے قدموں کو چُومتا رہوں گا۔

عمران عباس نے مزید کہا کہ میری طرف سے دُنیا بھر کی تمام ماؤں کو مدرز ڈے بہت مبارک ہو۔

واضح رہے کہ پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں ماؤں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے آج اُن کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔

Advertisement

گزشتہ دنوں عمران عباس نے انسٹاگرام پر 50 لاکھ فالوورز کا سنگِ میل عبور کیا ہے۔

اداکار و میزبان عمران عباس نے یہ سنگِ میل عبور کرنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔

Advertisement

عمران عباس نے اپنی ایک دلکش تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے اللہ پر اعتقاد اور خود پر بھروسے کے بعد سب سے زیادہ اعتماد اپنے مداحوں پر ہے، جن کی محبتوں کی بدولت آج میں یہاں ہوں۔

اداکار نے لکھا کہ میری اصل طاقت میرے مداح ہیں، اور میں اپنے ہر ایک مداح سے محبت کرتا ہوں، کیونکہ ان سب سے جو پیار ملتا ہے اس سے الگ ہی توانائی ملتی ہے۔

اداکار عمران عباس نے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ 50 لاکھ فالوورز تک پہنچانے والوں کا شکریہ، آپ سب کیلئے بہت سا پیار۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بھارتی اداکارہ نے خودکشی کر لی
بالی ووڈ اسٹار عمران خان کی بڑے پردے پر واپسی
دی لائن کنگ کے پریکوئل 'مفاسہ' کا پہلا ٹریلر جاری
میری کامیابی کوئی معمولی بات نہیں، تاپسی پنو کے کیریئر سے متعلق اہم انکشافات
جسٹن بیبر کی نئی تصویر نے مداحوں کو پریشان کردیا
لوگ مجھے دیکھ کر استغفراللہ پڑھتے ہیں، متھیرا کا انکشاف
Next Article
Exit mobile version