
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کے اچانک دوروں کا سلسلہ جاری ہو گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے آج بغیر کسی پروٹوکول کے حیات آباد، مارکیٹ، کارخانوں، جمرود روڈ اور رنگ روڈ کا اچانک دورہ کیا ہے۔
وزیر اعلیٰ نے ان علاقوں میں لاک ڈاون کی صورتحال، ایس او پیز پر عملدرآمد ، صفائی اور ٹریفک کی صورتحال کا جائزہ بھی لیا ہے۔
محمود خان نے کارخانوں اور مارکیٹ کے علاوہ دیگر علاقوں میں لاک ڈاون کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
وزیر اعلیٰ نے کارخانوں اور مارکیٹ میں بعض دوکانداروں کی طرف سے لاک ڈاون کی خلاف ورزی پر برہمی کا اظہار بھی کیا ہے۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے ڈپٹی کمشنر پشاور کو وارننگ اور لاک ڈاون پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت بھی کر دی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News