
نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ ملک و قوم کے پیسے کو بے رحمی سے لوٹا جا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے سماجی رابطے کی ویب سایٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ رنگ روڈ کرپشن اسکینڈل کی تحقیقاتی رپورٹ نے حکومت کو ایک بار پھر بےنقاب کیا ہے۔
شیری رحمان نے کہا کہ رنگ روڈ کرپشن اسکینڈل کی رپورٹ کے بعد کسی کے خلاف ایکشن نہیں لیا جائے گا۔
رنگ روڈ کرپشن اسکینڈل کی تحقیقاتی رپورٹ نے حکومت کو ایک بار پھر بےنقاب کیا ہے۔ رنگ روڈ کرپشن اسکینڈل کی رپورٹ کے بعد کسی کے خلاف ایکشن نہیں لیا جائے گا۔ نوٹس سرکار کا اب عوام نوٹس لے گی۔ تباہی سرکار کی کرپشن کا احتساب اب عوام کرے گی، شیری رحمان pic.twitter.com/szXGKTQQCw
Advertisement— VicePresidentPPPP (@VicePresPPPP) May 18, 2021
انہوں نے حکومت سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ کیا یہ وہی لوگ ہیں جو ملک سے کرپشن ختم کرنے آئے تھے؟ کیا یہ صاف و شفاف حکومت کے دعویدار تھے؟
نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر کا کہنا تھا کہ کیا چینی، آٹا، ادویات، پیٹرول اور دیگر کرپشن اسکینڈل میں کسی کو سزا ملی ہے؟
شیری رحمان نے کہا کہ منصوبے کی لاگت میں 25 ارب روپے کا اضافہ کیا گیا تاکہ حکومت کے چند لوگوں کو فائدہ ہو۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ سرکار کا نوٹس اب عوام لے گی۔
نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان کا مزید کہنا تھا کہ تباہی سرکار کی کرپشن کا احتساب اب عوام کرے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News