
سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام کے دل فلسطینی بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے فلسطینیوں پر اسرائیلی بربریت کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل فلسطین پر اور بھارت کشمیریوں کو جبر کا نشانہ بنا رہا ہے۔
آصف علی زرداری نے کہا کہ شہید ذوالفقارعلی بھٹو کے عدالتی قتل نے مسلمانوں کے اتحاد کو متاثر کیا۔
سابق صدر نے یہ بھی کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے فلسطینی عوام کی وکیل تھی ، محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے اقوام متحدہ میں مسلمانوں کے استحصال کے خلاف بھرپور آواز بلند کی۔
آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کی حکومت کے بعد پاکستان کی حکومت نے خارجہ امور پر توجہہ ہی نہیں دی۔
سابق صدر آصف علی زرداری کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان اپنی نالائقی کا ملبہ پاکستان کے سفارت کاروں پر ڈال رہے ہیں، اقوام متحدہ فلسطینیوں اور کشمیریوں کے ہونے والے قتل عام کا نوٹس لیں۔
واضح رہے کہ یوم القدس پر اسرائیلی فوج نے مسجدالاقصیٰ پر حملہ کیا تھا اور قابض فوج سے جھڑپوں میں تراویح اداکرنے والے 200 سے زائد فلسطینی زخمی ہوئے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News