Advertisement
Advertisement
Advertisement

7جون سے لاہور سمیت دیگر اضلاع میں اسکول کھولنےکا اعلان

Now Reading:

7جون سے لاہور سمیت دیگر اضلاع میں اسکول کھولنےکا اعلان
اسکول بیگز

وزیرتعلیم پنجاب مراد راس نے 7جون سےلاہور سمیت دیگر اضلاع میں اسکول کھولنےکا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں 7جون سے لاہور سمیت دیگر اضلاع میں کورونا ایس اوپیز کی پابندی کے ساتھ تمام سرکاری اور نجی اسکول کھل جائیں گے۔

وزیرتعلیم پنجاب مراد راس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق این سی اوسی میں مشاورت ہوئی ہے، کورونا کیسز کے کم شرح والے اضلاع میں اسکول 7 جون سے ‏کھلیں گے۔

وزیرتعلیم پنجاب مراد راس نے مزید کہا کہ تعلیمی اداروں میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرایا جائے، پنجاب کے 20اضلاع میں 50فیصد حاضری کی پالیسی پر عملدرآمد ہوگا۔

واضح رہے کہ این سی او سی نے 5 فیصد سےکم والے اضلاع میں تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ ‏کرتے ہوئے ‏اعلان کیا تھا کہ میٹرک اور انٹر کے امتحانات 20 جون کے بعد لیے جائیں گے۔ پیشہ ‏ورانہ اور ‏غیرپیشہ ورانہ امتحانات وزارت تعلیم کی سفارش پر منعقد ہوں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر