ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ اور ممتاز سماجی شخصیت فیصل ایدھی کی وزارتِ خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی نے نہتے فلسطینیوں پر جاری مظالم رکوانے کیلئے سرانجام دیئے گئے امن سفارتی مشن کی کامیابی پر وزیر خارجہ کو مبارکباد دی۔
اس موقع پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے فیصل ایدھی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب تک فلسطین کا مسئلہ مستقل بنیادوں پر اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں حل نہیں ہو جاتا، مشرق وسطیٰ میں دیرپا امن کا خواب کبھی پورا نہیں ہو سکتا۔
شاہ محمود قریشی نے یہ بھی کہا کہ سیز فائر کے بعد مظلوم فلسطینیوں کی بحالی کیلئے ادویات و دیگر امدادی سامان جلد بھجوانے کے خواہشمند ہیں۔
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ ایدھی فاؤنڈیشن کی مسکین اور مظلوم افراد کی بے لوث مدد اور انسانیت کیلئے گرانقدرخدمات قابلِ ستائش ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
