
پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار حمزہ علی عباسی نے اپنے بیٹے مصطفیٰ کے ہمراہ تصاویر پوسٹ کر دی ہیں۔
سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر زیادہ متحرک نہ رہنے والے حمزہ علی عباسی نے طویل عرصے کے بعد اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے بیٹے کی تصاویر پوسٹ کی ہیں جسے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
حمزہ علی عباسی نے تصویریں شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں ’اللّٰہ تعالیٰ‘ کا شُکر ادا کیا۔
حمزہ علی عباسی کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویروں میں اداکار نے اپنے بیٹے کو گود میں اُٹھایا ہوا ہے۔
پوسٹ کردہ تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکار اپنے اسلام آباد کے گھر کی چھت پر موجود ہیں۔
اداکار نے چند گھنٹے قبل ہی انسٹاگرام پر یہ تصویریں شیئر کی ہیں جنہیں اب تک ایک لاکھ 51 ہزار سے زائد صارفین لائک کرچکے ہیں جبکہ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
واضح رہے کہ حمزہ اور نیمل 25 اگست 2019 کو اسلام آباد میں منعقد کی گئی ایک سادہ سی تقریب میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔
حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور عباسی کے ہاں گزشتہ برس 30 جولائی کو بیٹے کی پیدائش ہوئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News